پاکستان کو 40 سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال

قومی ہیرو ارشد ندیم پیرس سے ترکیے کے راستے لاہور پہنچيں ہیں۔ان کی پرواز ٹی کے 714 رات ایک بجکر 25 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کی۔اس موقع پر طیارے کو واٹرکینن سلیوٹ پیش کیا گیا۔ائیرپورٹ پر قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال ہوا، ہزاروں فینز اپنے ہیروکی ایک جھلک دیکھنے ائیر پورٹ پہنچے ، بینڈ نے دھنیں بکھیر کر ماحول میں اور جوش پیدا کر دیا۔عوام نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔وفاقی وزیراحسن اقبال،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور شزا فاطمہ نے حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ائیرپورٹ اسٹیٹ لاؤنج میں ارشدندیم کے والد بھی موجود تھے، انہوں نے بیٹے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔