شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، یہ ہمارے لیے سرپرائز تھا ۔اےآر وائی نیوز

اسلام آباد(وسیم ملک،شیخ کامران) سنئیر اینکر کاشف عباسی اے آر وائی نیوز نے اپنے شوا کے آغاز میں چینل کی انتظامیہ اور سی ای او سلمان اقبال کا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 'اے آر وائے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ اے آر وائے ادارے کے طور پر کبھی بھی عدلیہ یا فوج کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ نہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا۔' چینل پر ماضی میں یہ بھی الزام لگتا رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور ان کا کوئی گٹھ جوڑ ہے۔ 'اے آر وائے ہمیشہ سے فوج کی عزت کرتا ہے، پاکستان کے لیے ایک مضبوط فوج کا حامی ہے۔ مزید براں ہم جب کسی کو لائن پر لیتے ہیں تو ہم کسی کا دماغ نہیں پڑھ سکتے کہ وہ ٹی وی پروگرام پر آ کر کیا کہے گا۔۔۔ شہباز گل نے (ٹرانسمیشن میں) آ کر اپنی رائے دی۔ ادارے کو یہ پتا نہیں تھا کہ وہ اس طرح کی گفتگو کریں گے کہ لوگ حکم نہ مانیں۔ یہ ہمارے لیے بھی سرپرائز تھا۔' اے آر وائے کی انتظامیہ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ وفاقی حکومت انھیں انتقام کا نشانہ بنانا چاہتی ہے۔ 'پلیٹ فارم کے طور پر ہمارا اس سازش سے کوئی تعلق نہیں۔'

شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہیں، یہ ہمارے لیے سرپرائز تھا ۔اےآر وائی نیوز