گلگت بلتستان میں بھی جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منایا گیا

ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منایا گیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان بھر میں جموں و کشمیر میں بھارت کے جابرانہ تسلط، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف سیمینارز، کانفرنسز، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ تمام تقریبات میں ہر طبقہ فکر کے افرادنے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے اقوام متحدہ اور اقوام عالم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوہرے معیار کو چھوڑ کر مثبت کردار ادا کریں تاکہ غاصب اور جابر بھارتی فوج اور حکومت سے مظلوم کشمیریوں کو آزاد کروایا جاسکے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام آخری دم تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کھڑے ہیں۔ یوم استحصال کی مناسبت سے گلگت،سکردو،چلاس شہر کی مرکزی شاہراہوں اور عمارتوں پر بینرز آویزاں کیے گئے جن پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔5 اگست 2019کو بھارت کی مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرتے ہوئے علاقے کا فوجی محاصرہ کرلیا اور متنازع اقدامات کے خلاف مزاحمت روکنے کے لیے ریاستی طاقت کا استعمال کیا گیا

گلگت بلتستان میں بھی جموں و کشمیر میں مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منایا گیا