چیئرمین: انٹرنیشنل قرآت ریسرچ اکیڈمی (اقرا) بین الاقوامی شہرت یافتہ سید ذیشان علی بخاری (نعت خواں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد) کا دورہ ماریشس (ساؤتھ افریقہ) کے احوال

بین الاقوامی شہرت یافتہ ثنا خواں سید ذیشان علی بخاری شاہ صاحب (پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد) کا ساؤتھ افریقہ کا روحانی دورہ ، واپسی پر حجاز مقدس میں حاضری کے بعد وطن واپسی پر چیئرمین انٹرنیشنل قرآت ریسرچ اکیڈمی (اقرا) آن لائن قاری محمد ذیشان حیدر سے ملاقات ۔۔۔۔ اس موقع پر قاری محمد ذیشان حیدر نے شاہ صاحب کو کامیاب ٹور پر مبارکباد پیش کی اور ان کے اعزاز میں عیشائیہ دیا ۔۔۔۔ شاہ صاحب میں ساؤتھ افریقہ میں بسنے والے مسلماناں اسلام کے تہذیب و تمدن اور اسلامی عقائدو نظریات پر عقابی جائزہ پیش کیا ۔۔۔ آپ کا کہنا تھا کہ ملک اسلامی نہیں لیکن نظام اسلامی نظر آرہا تھا ۔۔۔ وہاں انسانیت مقدم ہے، ہر شخص ذہنی طور پر سکون میں نظر آرہا تھا۔۔۔۔ بازار اور دفاتر کا ٹائم مکمل شیڈیول کے ساتھ تھا ۔ُ۔۔۔ جب میری ماریشس کے میزبان جناب محمد انس اشرفی نورانی ان سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ کہ سید ذیشان علی بخاری شاہ صاحب کا دورہ نعت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل رہا ۔ الحمدللہ ان کی پرائیویٹ محافل کے ساتھ ساتھ مرکزی مساجد میں حاضری رہی ، اور ایسی ایسی جگہ پر ان کو اپنا کلام پیش کرنے کا موقع ملا جہاں پر آج تک کوئی ثنا خواں پہلے اپنی پرفارمنس نہیں کر چکا ۔شاہ صاحب کا دورہ ہر حوالے سے کامیاب، مفصل اور مدلل تھا۔ ماریشس کہ جید علماء سے ان کی ملاقات رہی جن میں روعت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی محمد اسحاق صاحب، رضا اکیڈمی کے چیئرمین مفتی اعظم ماریشس حافظ قاری منصور صاحب اور دیگر کئی علماء سے ان کی میٹنگز ہوئیں ۔کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا معروف اخبار جس میں ان کا ایک تفصیل کے ساتھ انٹرویو بھی چھپا ۔ایمبیسی ٹی وی نے بھی ان کو خصوصی طور پر ریکارڈ کیا ۔جب میں نے لوگوں سے شاہ صاحب کی نعت کے حوالے سے، شخصیت کے حوالے سے فیڈ بیک لیا تو بہت متاثر کن تھا۔ بعض لوگوں نے یہاں تک کہا کہ یہاں پر پہلے بھی نعت خواں آتے ہیں لیکن شاہ صاحب کی شخصیت اپنے اندر ایک مکمل شخصیت ہم نے پائی ۔انہوں نے کسی پروگرام میں بھی کوئی کمزور جملہ، گفتگو یا اپنا کلام نہیں پیش کیا ۔جو یقینا ہمارے لیے قابل تحسین اور متاثر کن تھی۔ شاہ صاحب اپنی شخصیت اور اپنے کلام کے ذریعے یہاں پر ایک ایسا اثر چھوڑ کر گئے ہیں جو کافی دیر تک لوگ یاد رکھیں گے ۔ ساؤتھ افریقہ میں انٹرنیشنل قرآت ریسرچ اکیڈمی (اقرا) اور قاری محمد ذیشان حیدر کا کام اور نام وہاں کافی پہلے سے پہنچ چکا ہے ۔ کافی حضرات نے مجھے بتایا کہ ہم قاری محمد ذیشان حیدر صاحب کو جانتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کی تمام تر ایکٹیوٹیز کو گہری نظر سے دیکھتے رہتے ہیں ۔وہ یقینا پیغام قرآن اور پیغام پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر رہے ہیں ۔۔۔ ان کا کام امت مسلمہ اور انسانیت کے لیے ہے ۔۔۔ نماز فجر کے وقت مساجد میں لوگوں کا جم کثیر ہوتا ہے ۔۔۔ مسجد کا متولی علاقے کا سب سے امیر ترین شخص ہوتا ہے ۔۔۔ ساؤتھ افریقہ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات ہوئی ان میں بالکل سادگی پائی ۔۔۔ یہاں تک کہ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری خرچے سے آپ کو ایک چائے کا کپ بھی نہیں پلا سکتا ۔۔۔ میرے گھر سے میرا لنچ ایک باکس میں ائے گا وہ ہم مل کر کھائیں گے ۔۔۔ اگر آپ میرے گھر تشریف لائیں تو میں آپ کو 10 ڈشیز بھی کھلا سکتا ہوں ۔۔۔ ایک پروگرام میں وہاں کے پرائم منسٹر تشریف لائے تو پروٹوکول میں صرف ایک موٹر بائیک تھا ، اس کے علاوہ پاکستانیوں کی طرح 25 30 گاڑیوں کا کوئی ہجوم ان کے ساتھ نہیں چل رہا تھا۔ذیشان بخاری شاہ صاحب نے کہا کہ میں اپنے سپیکر قومی اسمبلی سے اس طرح ڈائریکٹ ملاقات بات چیت نہیں کر سکتا ،جس طرح انہوں نے مجھے پوری اسمبلی کا وزٹ کروایا، اپنے افس کا وزٹ کروایا اور تمام چیزوں پر مفصل احاطہ کیا ۔۔۔ لیکن ایک شکوہ وہاں پر بھی مجھے سننے کو ملا کہ پاکستانی ایمبیسی کے جو سفیر ہیں وہ اپنے دفتر میں ٹائم پر بالکل نہیں اتے، جب جی چاہتا ہے دفتر اتے ہیں_ جس سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے بلکہ لوگوں نے مجھے یہاں تک کہا کہ کوئی بھی ملک کا سفیر اپنے دفتر میں ٹائم سے لیٹ نہیں ہوتا سوائے اس پاکستانی سفیر کے ۔۔۔ وہاں کے جو مفتی اعظم ہیں ۔۔۔ جب ان سے ملاقات ہوئی تو نہایت سادہ اور نفیس طبیعت کے مالک پائے گئے ۔۔۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں بستے ہیں ۔۔۔ وہاں پر لوگ نماز مغرب کے ساتھ ہی رات کا کھانا کھا لیتے ہیں ۔۔۔ اور جس طرح ہم مرغن غذائیں رات کے کھانے میں کھاتے ہیں وہ لوگ صبح ناشتے میں استعمال کرتے ہیں ۔۔۔ جتنے بھی وہاں پر میں نے پروگرامز کیے ہر پروگرام ٹائم ٹو ٹائم چلتا رہا ۔۔۔ ڈرائیور مجھے ہوٹل سے مقررہ وقت پر لے کر جاتا تھا اور مقررہ وقت پر واپس ڈراپ کر دیتا تھا ، فیملیز پروگرامز میں اس طرح ذوق اور شوق کے ساتھ شرکت کرتی تھی جیسے کسی شادی کے پروگرام میں جانا ہو ۔۔۔