نوجوانوں کی بہتر تربیت کے لئے پالیسیوں کو فروغ دیا جائے ، وائس چانسلر سکلز یونیورسٹی

وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی بہتر تربیت کے لئے پالیسیوں کو فروغ دیا جائے تاکہ وہ مارکیٹ سے مماثلت کی ہنر مندی حاصل کریں،وبائی امراض کی وجہ سے عالمی معاشی نمو میں عارضی کمی واقع ہوسکتی ہے،اس صورتحال میں ہنر مندی کے تربیتی پروگراموں خاص طور پر ترقی پذیر اور پسماندہ معیشتوں میں ہنر مند خواتین کی شرکت سے گھریلو آمدنی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ وہ جمعرات کو نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد، پاکستان اور دیگر شراکت داروں بشمول وائیکاٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، نیوزی لینڈ،سی ایف ایل، ہالسنگ لینڈ ایجوکیشن ایسوسی ایشن، سویڈن، اروشا ٹیکنیکل کالج، تنزانیہ، نیشنل ہائیر انجینئرنگ سکول آف تیونس، تیونس، اللوئیلو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی فلپائن کے اشتراک سے عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں میں ہنرمند نوجوانوں کی ضرورت کے حوالہ سے تیار کی جانے والی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سرکردہ تحقیق کار ہائر کالج آف ٹیکنالوجی سے احمد سامی نے تمام شراکت داروں کا اس پراجیکٹ میں مسلسل شرکت اور تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ پچھلے کچھ سالوں سے ٹیکنالوجی کی تعلیم میں وبائی امراض کی وجہ سے عالمی شراکت کامشاہدہ کیا گیا ہے۔ اس رجحان نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لئے وسائل رکھنے والے ممالک کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم پیدا کر دی ہے ۔یہ رپورٹ موجودہ افرادی قوت کو ڈیجیٹل طور پر خواندہ اور متعلقہ بنانے کے لیے ہنر مندی کے مواقع کے علاوہ ہنرمندی کی تعلیم تک مساوی رسائی پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہے۔ رپورٹ میں عالمی تنازعات کی وجہ سے لوگوں کی نقل مکانی پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے جس سے ہوتی ہے، ڈیجیٹل خواندگی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی آسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے کہا کہ یہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ دنیا بھر میں قوموں کو ہنر مند افرادی قوت کی تیز رفتار ترقی کے لئے کام کرنا چاہئے، ٹیکنیکل تعلیم کی عالمی معیار سازی، بین الاقوامی تعاون، ذاتی نوعیت کے تعلیمی پروگراموں اور کاروباری مواقع کی اشد ضرورت ہے۔ دبئی فیوچر فاؤنڈیشن سے ڈاکٹر ہیبا چیہدے سمیت ماہرین کے پینل میں شامل یورپی کمیشن کے ایراسمس پلس پروگرام سے جواؤ سینٹوس، فری یونیورسٹی ایمسٹرڈیم سے ڈاکٹر بلزان اورز بائیوو اور گریفتھ یونیورسٹی آسٹریلیا کے پروفیسر اسٹیفن بلیٹ نے مہارت کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مجموعی حکمت عملی پر مزید روشنی ڈالی۔ سیشن کو ہائیر کالج آف ٹیکنالوجی، متحدہ عرب امارات کے سینئر منیجر- سٹریٹیجک پلاننگ اینڈ سٹریٹیجی ایگزیکیوشن مسٹر ویل برائیموہ نے ماڈریٹ کیا۔

نوجوانوں کی بہتر تربیت کے لئے پالیسیوں کو فروغ دیا جائے ، وائس چانسلر سکلز یونیورسٹی