صدر عارف علوی کی سوئی ناردرن گیس کو صارف سے معافی مانگنے، بل درستگی کی ہدایت

شہری کی رہائش گاہ پر ایک گیزر نصب کیا گیا مگر دو گیزر وں کا غلط بل بھیج دیا گی کمپنی کے ٹھیکیدار نے کاغذات میں دو گیزر لکھ دیے، تصدیقی عمل میں ہیرا پھیری کیلئے اپنا رابطہ نمبر فراہم کیا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا ٹھیکیدار فراڈ کرنے کے بعد فرار ہوگیا شرمناک امر ہے کہ انتظامیہ کمپنی کے اندر بدعنوانی کو نظر انداز ، عوام کو ہراساں کر رہی ہے، صدر مملکت نااہلی اور ملی بھگت کی وجہ سے معاملے کی تفتیش کی بجائے کمپنی غیر قانونی اقدام کا دفاع کر کے عوام پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، صدر مملکت معاملے کی انکوائری کی جائے، ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، صدر مملکت صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایس این جی پی ایل کی اپیل مسترد کردی شہری طاہر حسین (شکایت کنندہ) نے وفاقی محتسب کو شکایت درج کروائی تھی ، تفصیلات کمپنی کے اہلکار نے گھر میں ایک گیزر لگایا ، بتایا کہ ادائیگی قسطوں میں ہو گی، تفصیلات گیس کمپنی نے صارف کو ایک کی بجائے دو سولر گیزر کا بل جاری کردیا صارف کو بتایا گیا کہ دستاویزات کے مطابق رہائش گاہ پر دو گیزر نصب ہیں صارف کو بتایا گیا کہ ٹھیکیدار شفقت نے گیزر لگایا جو دھوکہ دہی کے بعد فرار ہو گیا ہے پولیس نے کمپنی کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کیس میں کوئی مداخلت نہ کی شہری نے محتسب سے رجوع کیا جس نے کمپنی کو بدانتظامی اور بل کی اصلاح کی ہدایت کی کمپنی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا حکم برقرار رکھا، کمپنی کی اپیل مسترد کردی ٹھیکیدار سوئی گیس کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر فراڈ نہیں کر سکتا تھا ، صدر مملکت اگر ٹھیکیدار ملی بھگت کے بغیر فراڈ کرتا تو کمپنی کارروائی کرتی جو کہ نہیں کی گئی، صدر مملکت کمپنی کے نمائندے نے کیس کی تفصیلات میں گئے بغیر غیر قانونی کارروائی کا دفاع کیا ، صدر مملکت کمپنی اپنے ہی طریقہ کار پر عمل کرنے میں ناکام رہی جو کہ بدانتظامی ہے ، صدر مملکت اوگرا کے قوانین کی خلاف ورزی میں شکایت کنندہ کو زائد بل دیا گیا، صدر مملکت کمپنی شکایت کنندہ کو معافی نامہ جمع کرائے ، معاملے کی اصلاح کرے ، صدر مملکت