دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

واپڈنے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کےاعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 64ہزار700کیوسک اور اخراج 2لاکھ 64 ہزار700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ18ہزار500کیوسک اور اخراج3لاکھ 18ہزار 500کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد39ہزار400کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد60ہزار300کیوسک اور اخراج 32 ہزار 900کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1184.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.412 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیرا ج میں پانی کی موجودہ سطح 640.50 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.032 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال