امریکا کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکا نےسیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے لیے مزید 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فوری امداد کے طور پر ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے تھے ۔امریکا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکا کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان