اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یوکرین میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے پر زور ، پولینڈ میں میزائل حملے پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے اور پولینڈ میں میزائل حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پولینڈ کے علاقے میں میزائل حملے پرانتہائی فکر مند ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ یوکرین میں کشیدگی میں اضافے سے گریز کے لیے کوششیں کی جائیں۔ نائب ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پولینڈ میں میزائل حملے میں متاثرہ افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس واقعہ کی مکمل اور جامع تحقیقات کی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یوکرین میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے پر زور ، پولینڈ میں میزائل حملے پر تشویش کا اظہار