گرین کیمبرج ہائیر سیکنڈری اسکول نیومری کے طلباء نےفلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تاریخ: 31 اکتوبر 2023 نیو مری: فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گرین کیمبرج ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلباء نے اسکول کے احاطے میں پرنسپل جناب غلام نبی صاحب کی سربراہی میں ایک پرجوش احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلباء نے اپنی تقاریر میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف دنیا کے نام نہاد منصفین کی توجہ مبذول کروانے اورمسلمان حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے کی ایک چھوٹی سی کوشش کی۔ اس موقع پراسکول کے پرنسپل جناب غلام نبی صاحب نے طلباء کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا، "ہمیں اپنے طلباء پر فخر ہے کہ انہوں نے ایک اہم عالمی مسئلہ پر اپنا موقف اپنایا۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل دنیا کی پیچیدگیوں کو سمجھے اور اس کے لیے مزید کوششیں کرے۔