فاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی مراکش میں جائیٹکس گلوبل نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت

اسلام آباد : وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی مراکش میں جائیٹکس گلوبل نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت ۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے تین روزہ عالمی نمائش مراکش میں 31 مئی سے 2 جون تک جاری رہے گی۔جس میں گلوبل انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش میں دنیا بھر سے 400 سے زائد ٹیک کمپنیاں اور عالمی وفود شریک ہیں. میڈیا رپورٹس کے مطابق ، سید امین الحق کی قیادت میں وفد میں ممبر آئی ٹی جنید امام، چیئرمین پاشا زوہیب خان شامل ہیں. جائیٹکس نمائش میں پہلی بار پاکستان سے 14 کمپنیاں، 10 اسٹارٹ اپس اور 200 سے زائد آئی ٹی ماہرین شریک ہوئے. سید امین الحق نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کیا، اور مختلف ممالک کے وفود سے ملاقاتیں کیں. وفاقی وزیر آئی ٹی کی سیکریٹری جنرل،ڈیجیٹل تعاون تنظیم محترمہ دیمہ الیحیٰ سے دو طرفہ معاملات پراہم ملاقات ہوئی۔ سید امین الحق کی ہواوے کے صدرکولن ہُو سے ملاقات، ہواوے پویلین کا دورہ بھی کیا. دبئی چیمبر آف ڈیجیٹل اکانومی کے نائب صدر سعید الغرغوی سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع پرگفتگو ہوئی. مراکش کے سابق وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹرانسپورٹ رباہ عزیز کا پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا. اس کے علاؤہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق سے نائیجیریا کے صوبے لاگوس کے گورنر باباجید سنوہ اولُو کی ملاقات ہوئی۔ سید امین الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی وفود سے ملاقاتوں میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلابی اقدامات سمیت گلوبل چیلنجز پر گفتگو ہوئی. پاکستان کے بہترین آئی ٹی ماہرین، ٹائم زون اور انگریزی لب و لہجے، دنیا میں منفرد اہمیت رکھتے ہیں، دنیا اب پاکستانی نوجوانوں کی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت کا برملا اعتراف کررہی ہے۔

فاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی مراکش میں جائیٹکس گلوبل نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت