سعودی ہُوریکا کے پلیٹ فارم سے منعقدہ انڑنیشنل شیف مقابلوں میں پاکستانی شیف کا بڑا اعزاز تیسری پوزیشن لے کر دو میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا

جدہ میں منعقدہ ہُوریکا انٹر نیشنل شیف مقابلوں میں تیس سے زائد مختلف ممالک کے شیفز نے حصہ لیا جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد شیف حنا شعیب منتخب ہوئیں جنہوں نے دو مختلف کٹیگری کے مقابلوں میں گولا کباب اور پوریاں ، اور ہنٹر بیف سینڈوچ بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کے دو تمغے جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا اس سے قبل بھی شیف حنا شعیب نے سعودی فوڈ ایکس کوکنگ مقابلوں میں اپنی محنت اور لگن سے دو تمغے جیت چکی ہیں شیف حنا شعیب کا کہنا تھا کہ ان میڈلز کو جیتنے کے لئیے میری فیملی نے مجھے بھرپور سپورٹ کیا اور میں یہ میڈلز اپنے ملک پاکستان کے نام کرتی ہوں میری پاس پروفیشنل شیف ڈگری تو نہیں لیکن میری محنت اور جزبہ اتنا ہے کے میں نے سعودی عرب میں انٹرنیشنل لیول پر دوسری بار یہ میڈلز جیتے ہیں ۔

سعودی ہُوریکا کے پلیٹ فارم سے منعقدہ انڑنیشنل شیف مقابلوں میں پاکستانی شیف کا بڑا اعزاز تیسری پوزیشن لے کر دو میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کردیا