سعودی عرب جوہری پروگرام، اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے؟؟
سعودی عرب جوہری پروگرام، اسرائیل اور امریکہ کے تعاون سے؟؟
معسود ابدالی امریکہ
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتھن یاہو نے اپنے جوہری ماہرین کو سعودی عرب کے جوہری پروگرام کیلئے یورینیم افزودگی میں تعاون کی ہدایت کی ہے
سعودی پرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی استعمال کرنا چاہتا ہے جبکہ ہیروشیما اور ناگاساکی کو جوہری بموں سے جھلسا دیتے والا امریکہ جوہری توانائی کے پھیلاؤ پر سخت “فکر مند” ہے۔
ریاض کو ڈر ہے کہ امریکہ اسکے جوہری پروگرام کی اس خوف سے مخالفت کریگا کہ کہیں سعودی عرب ایٹم بم نہ بنا لے
امریکہ اور اسرائیل کو اعتماد دلانے کیلئے یورینیم افزودگی کا کام انھیں دونوں ملکوں کی نگرانی میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے
اس کلیدی تعاون سے سعودی عرب کیلئے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اخلاقی جواز بھی پیدا ہوجائیگا