سابق یرغمالی پر مغرب کا 'آزاد میڈیا' پھٹ پڑا

امریکہ(معسود ابدالی)اہلِ غزہ کی تعریف کیوں کی؟ سابق یرغمالی پر مغرب کا 'آزاد میڈیا' پھٹ پڑا کل غزہ والوں نے دو ضعیف خواتین کو رہا کردیا۔ ایک خاتون 85 سالہ Yocheved Lifshitz نے رفحہ گیٹ پہنچنے پر اپنے محافظ سے پرجوش مصافحہ کرکے عبرانی میں 'شکریہ بیٹا' کہدیا جب Skyٹیلی ویژن نے اسرائیل پہنچنے پر خاتون سے اس گرمجوشی کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بلا توقف کہا “اسلئے کہ حراست کے دوران ہم سے بہت اچھا سلوک کیا گیا تھا' اس پر اسرائیلی حکام اور انکے مغربی سرپرست سخت ناراض ہیں۔ انکے خیال میں محترمہ لٹشٹز حماس کی پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بن گئی ہیں۔ اس سیدھی سادھی بزرگ خاتون نے جو 'بھگتا” وہ بتادیا۔اس بات پر اتنی ناراضگی؟؟؟

سابق یرغمالی پر مغرب کا 'آزاد میڈیا' پھٹ پڑا