چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مددکے لیے 2700ریسکیواہلکار روانہ

چین کے صوبے سیچوان میں گزشتہ روز 6.8درجے شدت زلزلے کے نقصانات سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 2ہزار 700سے زیادہ فوجی اور پولیس اہلکارروں کو روانہ کیا گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان میں شدید زلزلے آنے کے بعد لوڈنگ کائونٹی اور دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرین کی امداد کے لیے مزید 2ہزار 700 فوجی اور پولیس اہلکارروں کو روانہ کیا گیا ہے جہاں پر تلاش اور ریسکیوکی کارروائیاں تا حال جاری ہیں۔ حکام نے کہا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران اب تک 3ہزار 951سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات اور 270 زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں طبی علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 3کلومیٹر تباہ شدہ سٹرکوں کو بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے ایک ہزار خیمے لگائے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں293ٹن امدادی سامان پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی مددکے لیے 2700ریسکیواہلکار روانہ