چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان کا دورہ میر پور
چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان کا دورہ میر پور
(میرپور)اسلام آباد
چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان کا دورہ میر پور ۔سابق وزیر طاہر کھو کھر کی طرف سے شیخ مختار کے ا عزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر چیئر مین پاسبان وطن پارٹی مختار احمد اعوان نے کہا کہ میر پور کی عوام نے اپنی گھر ابا ؤ اجداد کی قبر یں اور گا ؤ ں و شہر پانی میں ڈبو کر پاکستان کو روشن کیا۔کشمیر ی عوام نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا جس کی مثال میر کے عوام ھیں جو اوور سیز سے اربوں ڈالر وطن بھیج کر ملكی معیشت میں ریڈ ھ کی ہڈی کا کردار ادا کر رھے ھیں۔اس وقت جبکہ دشمن پاکستان کے خلاف سازش کیلئے کمر بستہ هو چکا ھے لیکن واحد خطہ کشمیر ھے جہاں کے لوگ پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ھیں لیکن یہ لوگ اپنے وطن کے ساتھ بھی جڑ ے ہوئے ھیں اور سیاسی و معاشی سطح پر اپنا بھر پور کردار ادا کر رھے ھیں کشمیر ی عوام کا سیاسی شعور باقی صوبوں کی نسبت منفرد ھے یہی وجہ ھے کہ آزاد کشمیر کے لوگ جس ملک میں بھی گئے وھاں بھی اپنا سیاسی رول دیا اور ایوانو ں تک پہنچے۔پرامن اور با شعور کشمیر ی عوام پاکستان کا فخر ھیں۔اس موقع پر طاہر کھو کھر نے چیئر مین پاسبان وطن پارٹی شیخ مختار کو کشمیر ی کھا نو ں سے توا ضع کی اور دیگر ثقافت کے بارے میں بریف کیا اور کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ اپنی غیر مشروط وابستگی کا اظہار کیا ـ طاہر کھوکھر نے اس موقع پر چیئرمین پاسبان وطن پاکستان شیخ مختار احمد اعوان کو اپنی سالٹ پروڈکٹس فیکٹری کا دورہِ بھی کروایااور میر پور کی تاریخی و معاشی سر گر میو ں بارے اگاہ کیا۔