پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی کے مقامی ہوٹل میں ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا

دبئی۔(ملک خرم شہزاد اعوان) خصوصی سید حسن مرتضی تھے۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں شائستہ کھوسہ ایڈووکیٹ ، کامریڈ شائستہ جبیں ، نثار ممحمود خٹک ، ملک اسلم ، ملک خادم شاہین ، محمد ارشد بٹ ، عاطف گیلانی ، عرفان قمر گوندل، حسیب منیر ہانس ، ملک خرم شہزاد اعوان ، رضوان عبداللہ ، قیصر آفریدی ، رائے سعید منج ، امین سرگانہ، انیس چوہدری ، فضل درانی ، حماد چوہدری ، ظفر سیال ، مشتاق وانی ، محمد تنویر ، سردار قیصر ، اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ خواتین میں زاہدہ ملک اعوان ، مومی ملک ، رومہ بٹ ، صالحہ محمود ، بینظیر جبیں ، اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اور نعت رسول مقبول صل اللہ علیہ آلہ اسلم پیش کی گئی۔ نظامت کے فراہض ملک اسلم نے سر انجام دئیے۔تقریب میں متحدہ عرب امارات سے جیالوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی جناب سید حسن مرتضی' نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی سیاست کا چمکتا ہوا ستارہ ھے۔ ہم آج بھی جئے بھٹو کا نعرہ فخر سے لگاتے ہیں۔آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ھے عوام کا ھے۔اب عوام اپنے مقدر کا فیصلہ خود کریں گیں۔ چاہئے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہو انشاء اللہ ہم پاکستان کو بحران سے نکالیں گیں۔ ہمارے دور میں کسان خوش حال ہوتا ھے۔ بے روزگاروں کا روزگار ملتا ھے۔ہم پاکستان کے دفاع پر اور ہماری ایٹمی صلاحیت پر کھبی سمجھوتہ نہیں کرتے ہم جمہوری ہیں اور جمہوریت پسند قوتوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔پاکستان کہ ترقی کا راز فقط بھٹو ازم میں ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل میاں منیر ہانس نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لاکھوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ھے۔ آج بھی لوگ پاکستان کی سیاست میں بھٹو شہید کا نام عزت و احترام سے لیتے ہیں۔روٹی کپڑا مکان کا فلسفہ اگر سمجھا جاتا تو آج پاکستان ان حالات کا شکار نہ ہوتا۔پاکستان کو ایٹمی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ساتھ کئی ایسے کارنامے ہیں۔جن سے آج بھی پاکستان کو فائدہ ہو رہا ھے اور پاکستان ترقی کر رہا ھے۔ سینیر رہنما شائستہ کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ساری دنیا جئے بھٹو سے گونج رہی ہے۔پاکستان کا مستقبل روشن ھے۔اور ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ دیگر مقررین میں۔صدر سوشل میڈیا سیل گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان نے کہا حامد میر نے لکھا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایسا نام ھے کہ جس کہ کھچ کوگوں نے تعریف کر اور کچھ لوگوں نے مخالفت کرکہ عروج حاصل گیا۔ نائب صدر نثار محمود خٹک نے کہا کہ ہم بھٹو ازم پر یقین رکھتے ہیں۔ اور اجالا صرف جئے بھٹو سے ہی گا۔ دیگر مقررین میں آمین سرگانہ عرفان قمر گوندل ۔ملک خادم شاہین اور بہت سے رہنماوں نے بھٹو ازم پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ پاکستان کی ترقی اور سر بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ آخر میں تمام مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی کے  مقامی ہوٹل میں ذوالفقار علی بھٹو  کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی کے  مقامی ہوٹل میں ذوالفقار علی بھٹو  کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا
پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ کی جانب سے دبئی کے  مقامی ہوٹل میں ذوالفقار علی بھٹو  کی 95 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا