سعودی عرب میں ویژن 2030 کے حصول کےری لیے میگا ریکروٹمنٹ کمپنیوں کی بھرپور نمائش- دنیا بھر سے مین پاور(افرادی قوت) کو سعودی عرب لانے والی کمپنیوں کا ریاض میں میلا سج گیا

ریاض کامران ملک بیورو چیف سے(ریاض)سعودی عرب میں ویژن 2030 کے حصول کےری لیے میگا ریکروٹمنٹ کمپنیوں کی بھرپور نمائش- دنیا بھر سے مین پاور(افرادی قوت) کو سعودی عرب لانے والی کمپنیوں کا ریاض میں میلا سج گیا۔ روزگار کے لئے خلیجی ممالک میں مائیگریشن کے عمل کو محفوظ ،شفاف اورقانونی بنانے کے لئے بین الاقوامی ڈائیلاگ کا اہتمام جس میں بڑے لیبر ایکسپورٹ کرنے والے ممالک پاکستان ،سری لنکا، بنگلہ دیش اور سعودی وزارت خارجہ اور وزارت ہیومن ریسورس سوشل ڈویلپمنٹ سمیت میگا ریکروٹمنٹ کمپنیوں کی شرکت۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے سفراہ نے اپنے وفود کے ہمراہ شرکت کی جبکہ پاکستان کی بھرپور نمائندگی ویلفیئر اتاشی افسران رانا محمد معصوم، سہیل بابر وڑایچ اور نجم نواز ثاقب کی۔ بین الاقوامی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سہیل بابر وڑائچ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ اور سکل ڈیولپمنٹ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ سعودی عرب کے ویژن 2030کے لیے مطلوب افرادی قوت مہیا کرنےکے لیے پاکستان نوجوانوں کو بھرپور فنی تربیت دے رہا ھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی افرادی قوت کی روزگار کے لئے لیےسب سے پسندیدہ منزل ہمیشہ سے سعودی عرب رہی ہے جو کہ پاکستانیوں کی سعودی عرب سے محبت کا بھرپور اظہار ہے۔ سعودی وزارت کے افسران کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر دوسرے ممالک سے سعودی عرب روزگار کے عمل کو ہم شفاف ،سھل، اور اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھیں۔ اس موقع پر وفودکی تمام کمپنیوں کی نمائش میں بھرپور شرکت ۔ پاکستان کے ویل فیئر اتاشی افسران نے مختلف کمپنیوں کو پاکستان میں جاری نوجوانوں کی سکل ڈیولپمنٹ اور ٹریننگ کے بارے میں بتایا اور کمپنیوں کو پاکستان سے افرادی قوت کو سعودی عرب میں لانے پر مائل کیا۔ یہ نمائش سعودی عرب کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر میں جاری ہے جو کہ 23 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگئی۔