داخلی عازمین حج کے لیے نئے زمرے کا اضافہ، رجسٹریشن 28 اگست سے شروع کی جائے گی،سعودی وزارت حج و عمرہ

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک سے حج کرنے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے زمروں میں اضافہ کر دیا ہے جس کی رجسٹریشن 28اگست سے شروع کی جائے گی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اس زمرے کے تحت حج کرنے والوں کو منی کے باہر رہائش دی جائے گی اور حج کے لیے ان کا انتخاب قرعہ اندازی سے نہیں ہوگا۔ وزارت حج و عمرہ نے نئے حج سیزن 2023 کے لیے اندرون ملک سے عازمین کے لیے رجسٹریشن 28 اگست (یکم صفر) سے شروع کرنے کا اعلان کیاہے۔ وزارت حج و عمرہ نے اندرون ملک سے سعودیوں اور مقیم غیرملکیوں کو حج کرانے والے اداروں کی رابطہ کونسل اورحلول الاعمال کاروباری حل لیٹ فارم کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کیا جس میں رجسٹریشن کے طریقہ کار پر بات چیت کی گئی ہے۔وزارت حج وعمرہ آئندہ حج سیزن کی تیاریاں کررہی ہے تمام انتظامات سیزن شروع ہونے سے قبل مکمل کیے جانے کی خواہشمند ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ نئے حج سیزن میں ایک اور زمرے کا اقتصادی 2 کے نام سے اضافہ ہوگا۔ اس کے تحت حج کرنے والوں کو وادی منی کے باہر موجود عمارتوں میں رہائش دی جائے گی۔ اس زمرے کے تحت عازمین داخلی عازمین کے ادارے میں براہ راست اندراج کراسکیں گے، 25 فیصد کوٹہ 65 برس سے زیادہ عمر کے عازمین کے لیے ہوگا،مجوزہ طریقہ کار کے مطابق حج پیکیج فیس دو قسطوں میں ادا کرنا ہوگی۔ پہلی قسط اندراج کے 72 گھنٹے کے اندر جمع کرانا ہوگی جبکہ دوسری قسط 24 دسمبر سے2022 ( تک 30 جمادی الاول 1444ھ تک ادا کرنی ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ حج پیکیج کی جمع شدہ رقم 23 جنوری 2023 یکم رجب 1444ھ سے داخلی معلمین کو منتقل ہوگی۔وزارت حج جس داخلی معلم کو جتنے افراد کو حج کوٹہ دے گی اسی تناسب سے اسے پیکیج کی رقم منتقل کردی جائیگی۔

داخلی عازمین حج کے لیے نئے زمرے کا اضافہ، رجسٹریشن 28 اگست سے شروع کی جائے گی،سعودی وزارت حج و عمرہ