‏عمران خان کا مارشل لا ء لگانے کا بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمن

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏عمران خان کا مارشل لا ء لگانے کا بیان قابل مذمت ہے، جو سیاستدان 26 سال سیاسی جدوجہد کا دعوی کرتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ مارشل لا ء لگانا ہے تو لگادو، عمران خان چاہتے ہیں وہ اقتدار میں نہیں تو کوئی اور بھی نہ ہو، یہ جمہوری اور آئینی نہیں فاشسٹ سوچ کی نشانی ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاستدان اداروں کو مارشل لاء لگانے پر نہیں اکساتا، عمران خان پوری قوم کو آئین شکنی پر اکسا رہے ہیں ،اس کا مطلب ہے عمران خان چاہتے ہیں ملک میں مارشل لا ء لگے، ادارے کہہ رہے ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے یہ کہتے ہیں مداخلت کرو اور مجھے اقتدار میں لائو، ان کا مقصد ہے ڈیل دو یا مارشل لا ء لگائو۔ انہوں نے کہا کہ‏کیا کوئی پارلیمانی اور آئینی جمہوریت میں یقین رکھنے والا سیاستدان اداروں سے غیر آئینی کام کرنے کا مطالبہ کر سکتا ہے؟ ان کی “26 سال کی جدوجہد” صرف چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہے۔

‏عمران خان کا مارشل لا ء لگانے کا بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمن