ڈالر جلد 200سے نیچے آئے گا، عوام کو ریلیف دیاجائے گا، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، ڈالر جلد 200 روپے سے نیچے آئے گا،عمران خان کی حکومت نے غلط فیصلے کئےجس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، عوام کو جلدریلیف دیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے دورہ پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے انرجی اینڈ فنانس رانا ارادت شریف خان سے ان کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی رانا زاہد حسین خان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرحوم مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ تھے اور پوری زندگی پارٹی کےوفادار رہے،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

ڈالر جلد 200سے نیچے آئے گا، عوام کو ریلیف دیاجائے گا، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر