واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،معرکہ حق و باطل کی جنگ آج بھی جاری ہے۔یوم عاشور پر اپنے ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہدائے کربلا کی قربانیاں مسلم امہ کیلئے مشعل راہ ہیں،حضرت امام حسین کی ثابت قدمی اور لازوال قربانی ہمارا ورثہ ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیں سیاسی و مذہبی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کے محرم کی حرمت برقرار رکھنی ہے لہذا علما ماہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

واقعہ کربلا ہمیں حق و سچ پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف