سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے ،پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے،احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی، اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے ،پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو این ایف آر سی سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چئیرمین این ڈی ایم اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی بھی شریک تھے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے ،پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے،سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور بیماریوں سے بچائو کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں ،متاثرین کی بحالی اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے سروے تیز کئے جائیں ،صحیح اعداد و شمار ڈیش بورڈ کے ذریعے ممد و معاون ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز اور آئی این جی اوز کو امدادی کارروائیوں میں شامل کرنے کے لئے متحرک کیا جائے ،عوام کو امدادی کیمپس سے متعلق مکمل معلومات فراہم کی جائیں ،ڈیمز اور دیگر آبی وسائل میں پانی کی سطح پر نظر رکھی جائے

سیلابی صورتحال سے ملک کو درپیش چیلنجز کا ملکر مقابلہ کریں گے ،پوری قوم آفت کا مقابلہ کرنے کے لئے کمر بستہ ہے،احسن اقبال