انیسہ حبیب خٹک نے لاہور بورڈ سے نویں کلاس کے امتحان میں 535 نمبر حاصل کیے

اسلام آباد(عطیع اللہ بیورو چیف) تفصیلات کے مطابق PR Saint Andrew High School کی طالبہ انیسہ حبیب خٹک نے لاہور بورڈ سے نویں کلاس کے امتحان میں 535 نمبر حاصل کر کے ریلوے کے زیر انتظام تمام سکولوں میں ٹاپ اور لاہور بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرلی۔ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ڈاکٹر یا CSS آفیسر بنو گی اور ملک و قوم کے لئے اپنی خدمات وقف کرونگی۔ انیسہ حبیب خٹک کے والد اور والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے ہماری بیٹی نے علم کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے اور ہماری خواہش ہیں کہ وہ CSS کا امتحان دے اور اپنی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت سرانجام دیں۔ اس موقع پر کنیکٹ پاکستان کے چیف ایڈیٹر ناصر عباس نے انیسہ خٹک کو کنیکٹ انٹرنیشنل میڈیا گروپ کی طرف سے مبارک باد اور شیلڈ پیش کی۔ناصر عباس کا کہنا تھا کہ انیسہ جیسے ہونہار طالب علم ہمارے معاشرے کا روشن مستقبل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کاکردگی میں کامیاب نہ ہونے والے طلباء و طالبات مایوس نہ ہو بلکہ انھیں مزید محنت اور جذبہ خدمت سے سرشار ہوناچاہیئے