چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 چھٹیوں کا اعلان
چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد:(عدنان حمید) اسلام آباد کے باسیوں کو محرم کی تعطیلات کے بعد مزید 2 چھٹیاں مل گئیں،
وفاقی دارالحکومت میں 31 جولائی اور یکم اگست عام تعطیل ہو گی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے 2 چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ کے باعث مقامی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے.
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہائی لیول غیر ملکی وفد کی پاکستان کے دارالحکومت آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے.
وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف غیر معمولی انتظامات کیے جائیں گے،
اس لئے 31 جولائی اور یکم اگست کی چھٹی کا اعلان چیف کمشنر کی منظوری سے کیا گیا۔