پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن، چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں

اسلام آباد - 1 مئی 2024 (ناصر عباس) : انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا تھاکہ 3 مئی کو 12 بج کر 50 منٹ پرپاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پربھیجا جائے گا۔ یہ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا۔  تفصیلات کے مطابق، سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ آئی کیو قمر کا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چائنا اور سپارکو کے اشتراک سے تیارکیا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن، چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں