سیلاب زدگان کے لئے 133 پروازیںامدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں، دفتر خارجہ

سیلاب متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے133 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سےجاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 14، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے4، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 3، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 14پروازیں، ترکمانستان کی ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکا کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، اومان کی8، روس، یونان اور اٹلی کی ایک ایک اور سعودی عرب کی 10 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔ انڈونیشیا سے بھی2 پروازیں سیلاب زدگان کے لئے امدادی سامان لیکر اب تک پاکستان آئی ہیں۔ امدادی امدادی پروازوں کے علاوہ ایران سے 100 ٹن امدادی سامان ٹرکوں کے ذریعے پاکستان پہنچا ہے۔ سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی جانب سے تین ریل گاڑیوں اور دو ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پاکستان بھیجا گیا ہے۔ پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے تاجکستان سے 87 ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اومان سے امدادی سامان لے کر ایک ایک بحری جہاز بھی پاکستان پہنچے ہیں

سیلاب زدگان کے لئے 133 پروازیںامدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں، دفتر خارجہ