پاک فوج کی جانب سے 16 ٹن راشن سیلاب متاثرہ علاقوں کو بھجوا یا گیا ، آئی ایس پی آر

پاک فوج کی جانب سے 16 ٹن راشن سیلاب متاثرہ علاقوں کو بھجوا دیا گیا ۔پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی ریلیف سینٹر کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں ریلیف آئٹمز بھجوا ئے گئے ہیں ، لاہور کور کی جانب سے 8 ٹن خوراک لاہور سے صعبت پور ، بلوچستان بھجوائی گئی ، راولپنڈی کور کی جانب سے کے پی کے کے علاقے ڈی آئی خان میں 4 ٹن راشن بھجوایا گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ کور کی جانب سے سیالکوٹ سے پنوں عاقل 4 ٹن راشن بھجوایا گیا ہے ۔

پاک فوج کی جانب سے 16 ٹن راشن سیلاب متاثرہ علاقوں کو بھجوا یا گیا ، آئی ایس پی آر